حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں بمناسبت ہفتۂ وحدت اور جشنِ صادقینؑ ایک پُررونق اور روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت مولانا مبشر عباس نے حاصل کی؛حدیثِ کساء کی پُرنور تلاوت جناب اختر نے کی، جبکہ اسٹیج سیکٹریری کے فرائض نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ جناب عدنان نے انجام دئیے۔
محفل کو یادگار بنانے کے لیے مختلف شعراء اور نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
آخر میں مہمانِ خصوصی، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن رضا نقوی (مدیر مدرسہ الولایہ) نے نہایت مفصل اور بلیغ خطاب کیا۔
انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ معصومینؑ خصوصاً امام جعفر صادقؑ و امام محمد باقرؑ کی فضیلت و سیرت پر روشنی ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ صادقینؑ کی حیاتِ مبارکہ آج کے مسلمانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔
پروگرام کے اختتام پر علمی مقابلہ (کوئز پروگرام) میں کامیابی اور تحقیقی مقالات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔









آپ کا تبصرہ