جمعہ 5 دسمبر 2025 - 09:10
حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں شہادتِ امّ البنینؑ کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد

حوزہ/ حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں شہادتِ مادرِ عباس جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں طلاب و اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں شہادتِ مادرِ عباس جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں طلاب و اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں شہادتِ امّ البنینؑ کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد

مجلسِ عزاء کا آغاز زیارتِ آلِ یٰس سے ہوا، جس کے بعد تقوی برادران نے سوز خوانی کی؛ جبکہ جناب گلشیر علی مہدوی نے بارگاہِ اہلبیت علیہم السّلام میں اور جناب سید حسنین عباس کاظمی نے جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کی شان میں منقبت پیش کی۔

مجلسِ عزاء سے مدرسہ الولایہ قم کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا سید حسن رضا نقوی نے خطاب کیا اور فضائل و مصائبِ جناب ام البنین سلام اللہ علیہا بیان کیے۔

حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں شہادتِ امّ البنینؑ کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد

مجلسِ عزاء کے آخر میں انجمنِ درِ معصومہ سلام اللہ علیہا نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔

یہ مجلسِ عزاء بزمِ صبر و وفا کے زیرِ اہتمام نہایت شاندار اور معنوی ماحول میں منعقد ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha