اتوار 19 اکتوبر 2025 - 23:32
غزہ کی فتح؛ غاصب صیہونی ریاست کے وجود کی تاریخ میں ایک اسٹریٹجک واقعہ ہے، علامہ شفقت شیرازی

حوزہ/ حوزہ علمیہ الولایہ قم کے تحت عالمی یومِ طوفان الاقصٰی کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی فتح؛ غاصب صیہونی ریاست کے وجود کی تاریخ میں ایک اسٹریٹجک واقعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الولایہ قم المقدسہ کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ طوفان الاقصٰی کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ امور خارجہ نے اپنے خطاب میں قضیہ فلسطین کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غزہ کی فتح غاصب صیہونی ریاست کے وجود کی تاریخ میں ایک اسٹریٹجک واقعہ ہے؛ جسے کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا۔

غزہ کی فتح؛ غاصب صیہونی ریاست کے وجود کی تاریخ میں ایک اسٹریٹجک واقعہ ہے، علامہ شفقت شیرازی

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی جیلوں سے بے گناہ فلسطینی اسیروں کی رہائی مظلوم فلسطینیوں کی ایک بڑی قومی کامیابی ہے۔ غزہ کی پٹی میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا بہادر فلسطینی مزاحمت کی قومی ذمہ داری ہے۔

علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ جس طرح غزہ فتح ہوا اسی طرح فلسطین آزادی کے راستے پر مزاحمت کے ذریعے فتح حاصل کرے گا اور اپنے مقبوضہ زمین کو واپس لے کر ایک فلسطینی ریاست کا قیام ہوگا؛ جس کا ابدی دارلحکومت انشاء الله قدس شریف ہوگا۔

غزہ کی فتح؛ غاصب صیہونی ریاست کے وجود کی تاریخ میں ایک اسٹریٹجک واقعہ ہے، علامہ شفقت شیرازی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha