بدھ 17 دسمبر 2025 - 17:06
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ امورِ خارجہ کی عراق میں نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات/اہم امور پر تبادلہ خیال

حوزہ/ مجلسِ وحدت مسلمین کے سربراہ امورِ خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے دورۂ عراق کے دوران رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندہ برائے عراق آیت الله سید مجتبیٰ حسینی سے اہم اور تفصیلی ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین کے سربراہ امورِ خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے دورۂ عراق کے دوران رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندہ برائے عراق آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی سے اہم اور تفصیلی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خصوصی طور مدرسہ امام باقر نجف اشرف سے متعلق امور زیر بحث آئے اور پاکستان کی صورتحال اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کے مواقف و سیاسی بصیرت و حکیمانہ اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر خطۂ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال بالخصوص شام کے حالات زیرِ بحث آئے۔

فریقین نے شام میں تشیع کو درپیش مسائل، وہاں موجود شیعہ آبادی کے تحفظ، دینی آزادیوں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں شام کے حوزہ ہائے علمیہ کی موجودہ صورتحال، دینی و تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل، علماء و طلبہ کو پیش آنے والے مسائل اور دینی مراکز کے استحکام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha