بدھ 17 دسمبر 2025 - 21:54
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سے پنجاب حکومت کا غیر مناسب سلوک؛ انسانی حقوق اور وکلاء تنظیموں سمیت مذہبی جماعتوں کی شدید مذمت

حوزہ/ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف احمد نسوآنہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت پاکستان اور ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے ایک مشترکہ بیان میں اڈیالہ جیل کے باہر پُرامن احتجاج کے دوران بزرگ عالمِ دین، سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر واٹر کینن کے ذریعے مضرِ صحت اور کیمیائی مادوں سے آلودہ پانی پھینکے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف احمد نسوآنہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت پاکستان اور ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے ایک مشترکہ بیان میں اڈیالہ جیل کے باہر پُرامن احتجاج کے دوران پاکستان کے بزرگ عالمِ دین، سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر واٹر کینن کے ذریعے مضرِ صحت اور کیمیائی مادوں سے آلودہ پانی پھینکے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام غیر آئینی، غیر انسانی اور فسطائیت کی کھلی مثال ہے، ایک بزرگ مذہبی و پارلیمانی رہنما، خواتین اور نہتے شہریوں پر اس نوعیت کا تشدد جمہوریت، انسانی وقار، مذہبی تقدس اور آئینی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے۔

بیان میں کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے، جسے ریاستی طاقت کے ذریعے دبانا ناقابلِ قبول ہے۔

بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ داران کا فوری اور شفاف احتساب کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، مذہبی شخصیات، خواتین اور پُرامن مظاہرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ریاستی جبر کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے!

بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ہماری قیادت یا کارکنان کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ وقت پر عائد ہوگی، ظلم و جبر کے ذریعے نہ قوموں کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی پائیدار استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha