حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزِ تبلیغاتِ اسلامی بلوچستان پاکستان کے زیرِ اہتمام جیکب آباد میں سفیرانِ ہدایت سیمینار منعقد ہوا، جس میں بلوچستان بھر سے علمائے کرام، مبلغین اور دینی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار سے علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ سہیل اکبر شیرازی، علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر مجلسِ علمائے مکتبِ اہلِ بیتؑ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین العلماء کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو درپیش موجودہ مسائل کا واحد حل باہمی اتحاد، رواداری اور فکری ہم آہنگی میں ہے۔
علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے کہا کہ علمائے کرام معاشرے کی فکری رہنمائی کا محور ہوتے ہیں، اگر علماء آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں گے تو امت میں بھی وحدت پیدا ہوگی۔
انہوں نے زور دیا کہ اختلافات کو نفرت اور تقسیم کا ذریعہ بنانے کے بجائے علمی مکالمے اور اصلاح کا وسیلہ بنایا جائے۔
آخر میں مقررین نے مرکزِ تبلیغاتِ اسلامی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے سیمینارز امتِ مسلمہ میں بیداری اور اتحاد کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔









آپ کا تبصرہ