جمعرات 18 دسمبر 2025 - 13:45
پاکستان میں فکری استحکام اور تعلیماتِ اہل بیت (ع) کی ترویج کا مرکز

حوزہ / زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان شیعہ اثنا عشری مسلک سے وابستہ ایک نمایاں دینی،تعلیمی اور ریلیف ادارہ ہے جو تین دہائیوں سے زائد عرصے سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس ادارہ نے اپنی سرگرمیوں کے ذریعہ فکری رہنمائی، علمی تحقیق اور سماجی فلاح کے میدان میں گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زہرا (س) اکیڈمی کی تاسیس اور پس منظر کو اگر دیکھیں تو اس ادارے کا قیام 1988 عیسوی / 1408 ہجری میں عمل میں لایا گیا۔ یہ ادارہ دینی علوم کی ترویج اور سیرتِ اہل بیت (ع) کی وضاحت کے لیے ایک معتبر پلیٹ فارم کے طور پر تسلیم کیا جاتی ہے۔ اس ادارہ کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ہیں جو اس وقت سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان ہونے کے ساتھ ساتھ سابق ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل کے بھی چیئرمین ہیں۔

پاکستان میں فکری استحکام اور تعلیماتِ اہل بیت (ع) کی ترویج کا مرکز

بنیادی مقاصد اور وژن

زہرا (س) اکیڈمی کا قیام درج ذیل اہم مقاصد کی تکمیل کے لیے کیا گیا:

  • دینی تحفظ:

قرآن و سنت کے مطابق اسلامی نقطۂ نظر کو برقرار رکھنا اور مستحکم رکھنے کے لیے کوشاں رہنا۔

  • ثقافتی ترویج:

اسلام کی بہترین روایات کے مطابق سماجی، ثقافتی، مذہبی، اور تعلیمی سرگرمیوں کو انجام دینا۔

  • نوجوانوں کی تربیت:

نوجوانوں کے لیے پروگراموں کے فروغ اور معاشرے میں مثبت کردار کی ادائیگی کو یقینی بنانا۔

  • عدل و امن:

عدل و انصاف اور امن و آشتی کے قیام کے لیے تخلیقی ذہن کے مالک نوجوانوں کی تیاری۔

  • سماجی فلاح:

غربت مٹاؤ اور دیگر سماجی ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے اہل بیت (ع) کی تعلیمات کو عملی جامہ پہنانا۔

  • طویل المدتی تعاون:

مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دیگر اداروں کے ساتھ مل جل کر کام کرنا اور طویل المیعادی تعلقات قائم کرنا۔

پاکستان میں فکری استحکام اور تعلیماتِ اہل بیت (ع) کی ترویج کا مرکز

علمی اور اشاعتی خدمات:

اکیڈمی کی اہم ترین خدمات میں سے ایک علمی اشاعت ہے۔ زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کی جانب سے 35 سے زائد کتب شائع کی جا چکی ہیں جن میں متعدد اہم مصنفین کی تالیفات شامل ہیں جیسے آیت اللہ سید حسین مرتضی نقوی، علامہ شیخ شبیر حسن میثمی، آیت اللہ شیخ کاظم حسین قاضی اور ثقة الاسلام طلعت سیدہ جعفری و دیگران۔

اشاعت کے مرکزی موضوعات:

فقہ و احکام: طهارة الانسان (عربی)، انسان پاک ہے (اردو ترجمہ)، آسان مسائل، اسلامی احکام، خمس کا بیان-زبان آسان، ربا (اردو ترجمہ)۔

عبادات و روحانیت: ہدیۃ الصالحین، نماز، اطمینان قلب کا ذریعہ، عرفان دعائے عرفہ، Aamal for the month of Ramadan

علم کلام و عقائد: حق اليقين، اسلامی عقائد، وجود خدا، آثار و اسرار کائنات

سیرت اور حدیث: حدیث ہلیلہ، The Message

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha