ہفتہ 26 اکتوبر 2024 - 08:00
علامہ شبیر حسن میثمی سے کراچی یونیورسٹی کے طلباء کی ملاقات

حوزہ/ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سے کراچی یونیورسٹی کے طلباء کی اہم ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی میں کراچی یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے اہم ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال بالخصوص طلباء کی یونیورسٹی میں خدمات اور کھیلوں کے میدان میں اہم کردار پر سیکرٹری جنرل کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے کراچی یونیورسٹی کے طلباء کی ملاقات

قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری جنرل نے طلباء کی رہنمائی کی اور تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان جیسی مثبت سرگرمیوں پر توجہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha