حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری جنرل کے حالیہ دورہ ایران کے متعلق قائد محترم کو مکمل بریفنگ دی گئی جس کو قائد محترم نے سراہتے ہوئے ایران میں زیر تعلیم طلاب کے مسائل کے حل کے لیے مزید رہنمائی فرمائی جبکہ قائد محترم نے اس دورے سے ایران میں زیر تعلیم طلاب اور زائرین کے مسائل کے حل کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے سیکرٹری جنرل کی کاوشوں کو سراہا۔
قابل ذکر ہے کہ ملاقات میں تنظیمی صورتحال، آمدہ محرم الحرم، عزاداری کانفرنسز کے حوالے سے آئندہ کے پروگرامات پر بھی گفتگو ہوئی اور قائد محترم نے تمام عناوین پر رہنمائی فرمائی۔










آپ کا تبصرہ