حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کوئٹہ، بلوچستان کے دورہ جات کے بعد راولپنڈی پہنچ کر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے تفصیلی ملاقات کی۔
سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے قائد محترم کو موجودہ سندھ، بلوچستان کے تفصیلی دورہ جات اور عزاداری کانفرنسز کے عظیم الشان انعقاد اور عزاداری سید الشہداء (ع) میں پیش آنے والے موجودہ مختلف علاقوں کے مسائل پر بریفنگ دی۔
قابل ذکر ہے کہ قائد محترم نے تمام امور کو سراہتے ہوئے مزید اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی اور آئندہ کی حکمت عملی پر مفصل رہنمائی بھی کی۔









آپ کا تبصرہ