حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعۃ الکوثر، اسلام آباد میں مرقد محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شیخ صاحب کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

علامہ شبیر میثمی نے محسن ملت کی دوسری برسی کی مناسبت سے شیخ صاحب کے فرزندان علامہ شیخ اسحاق علی نجفی اور علامہ شیخ انور علی نجفی سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کہا: شیخ صاحب کی قومی و ملی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا: محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی (رہ) نے صدیوں پر محیط علمی و فکری انسٹی ٹیوٹس کی بنیاد ڈالی۔ جس کی مثال نہیں ملتی۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا: ہم ان کی جدوجہد کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری جنرل نے ملی و قومی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا فیاض حسین مطہری و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔










آپ کا تبصرہ