پیر 3 فروری 2025 - 09:30
سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات / مختلف امور پر گفتگو

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی ہے۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ،مولانا مرید حسین نقوی، مولانا سید محمد نقوی، مولانا سید علی نقوی کی وفد کے ہمراہ سیکرٹری جنرل کی اسلام آباد رہائشگاہ میں ملاقات کی۔

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات / مختلف امور پر گفتگو

رپورٹ لے مطابق اس ملاقات میں موجودہ ملکی بالخصوص پاراچنار، گلگت بلتستان و دیگر عالمی امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ حافظ صاحب نے مختلف اہم امور پر مفصل گفتگو بھی فرمائی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ صاحب، مولانا فیاض حسین مطہری صاحب، برادر رفعت عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات / مختلف امور پر گفتگو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha