۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ملاقات

حوزہ / شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ شبیرحسن میثمی نے وفد کے ہمراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ شبیرحسن میثمی نے وفد کے ہمراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی و مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شیخ شبیرحسن میثمی نے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی صاحب کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے زہرا (س) اکیڈمی اور شیعہ علماء کونسل کے تعاون سے انجام دئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام لوگوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے بحالی کے لیے انجام دئے جانے والے اقدامات کا سلسلہ مزید وسعت و بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ وفد میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا عابد رضا عرفانی ، حجت الاسلام والمسلمین مولانا ملک امداد علی گھلو اور دیگر علمائے کرام موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .