۲۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۹ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 17, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ  نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور موجودہ سیاسی اور مذہبی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور موجودہ سیاسی اور مذہبی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

علامہ ساجد علی نقوی نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ہزاروں سیلاب زدگان کی بے لوث خدمات پر زہرا اکیڈمی پاکستان کی خدمات کو سراہا اور مذید توفیقات کی دعا فرمائی۔

رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں زائرین کے موجودہ مسائل کے حل کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی کاوشوں کو بھی سراہا اور زائرین کے مسئلہ کے مستقل حل کے لیے مذید رہنمائی بھی فرمائی۔

انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال میں شیعہ علماء کونسل کو عوام کے حقوق کے حصول کے لیے اپنی تگ و دو کو بڑھانے کی بھی ہدایات دیں۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کو زہراء اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .