۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل: اسلام انسانیت کی بقاء کا ضامن اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔اور اس پرعمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں سرخروئی ممکن ہے۔ علماء وارث انبیاء اور امت کے لیے امید کی کرن ہیں جنہوں نے ہر دور میں امت کی رہنمائی کی ہے اور آج بھی کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہنگو/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت کی بقاء کا ضامن اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔اور اس پرعمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں سرخروئی ممکن ہے۔ علماء وارث انبیاء اور امت کے لیے امید کی کرن ہیں جنہوں نے ہر دور میں امت کی رہنمائی کی ہے اور آج بھی کر رہے ہیں۔

مدرسہ عسکریہ ہنگو میں استاد العلماء علامہ شیخ جواد حسین مرحوم کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہاہے یہ واضح ہے کہ سب نے مل کر ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے اور طاقت کی اس رسہ کشی میں عوام پس کے رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ سب کو مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کے لیے سوچنا ہو گا اور ملک میں سیاسی استحکام کے ذریعے ملکی معیشت، امن و امن کی صورتحال اور عوامی مسائل کو فوری حل کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے علماء سے بھی اپیل کی کہ وہ اتحاد امت کو فروغ دے کر عوامی مسائل کے لیے آگے بڑھیں اور ملک و قوم کو ان مشکلات کے گرداب سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

قبل ازیں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری مدرسہ عسکریہ ہنگو پہنچے جہاں ان کو شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور مدرسہ عسکریہ ہنگو کے سربراہ علامہ خورشید انور جوادی نے خوش آمدید کہا اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مظفر علی آخونزادہ اور صوبائی آرگنائزر علامہ سید زاہد حسنین بخاری بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .