بدھ 25 دسمبر 2024 - 13:34
کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

حوزہ/ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: ملکی تعمیر و ترقی میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے 25 دسمبر کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: آئین پاکستان میں سب کو اپنی عبادات کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا: ملک میں امن و محبت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لیے تمام مکاتب فکر کو مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ باہمی احترام کے جذبے کو بھی فروغ دینا چاہیے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے کی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر و ترقی کے لئے تمام ہم وطنوں کو بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کا بھی پیغام دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha