حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: ملک میں امن و محبت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لیے تمام مکاتب فکر کو مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ باہمی احترام کے جذبے کو بھی فروغ دینا چاہیے۔
علامہ شبیر میثمی نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے تمام ہم وطنوں کو بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کا بھی پیغام دیا۔