۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، 41 ویں IFSB کونسل میٹنگ میں شرکت

حوزہ / چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ سسٹم، ممبر شریعہ ایڈوائزی کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان و مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ 41 ویں آئی ایف ایس بی (IFSB) کونسل میٹنگ میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ سسٹم، ممبر شریعہ ایڈوائزی کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان و مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ 41 ویں آئی ایف ایس بی (IFSB) کونسل میٹنگ میں شرکت کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی کا میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت بینکنگ سسٹم میں سب سے بڑا مسئلہ ربا (سود) کا ہے اور اس طرح کی کانفرنسز میں اس چیز (ربا) کے خاتمے کے لیے بحث ہونا ایک اچھا عمل ہے۔

انہوں نے کہا: پوری دنیا سے اسلامک بینکنگ کے نمائندگان مل کر (ربا سے پاک بینکاری کی) کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ ہم نے الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ سسٹم کی جانب سے کراچی میں اسی سلسلے میں ’’ربا فری کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا۔ جس میں مختلف بینکوں کے اہم ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: الصادق انسٹیٹیوٹ اس وقت مملکت خداداد پاکستان کے جوانوں کی اسلامک بینکنگ سسٹم کے حوالے سے تربیت میں مصروف عمل ہے۔ ہماری یہ کوشش مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہے تاکہ ہم اپنے جوانوں کو اس چیز (ربا) سے بچا سکیں جو کہ اللہ اور اس کے رسول (ص) سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ حکومت کی اس سلسلے میں کاوشیں قابل ستائش ہیں اورمیں اپنے ان تمام دوستوں سے بھی اپیل کرتا ہوں جو بینکنگ سسٹم میں اہم ذمہ داریوں پر ہیں کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور اور مؤثر آواز بلند کریں۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ 41ویں IFSB کونسل میٹنگ میں شرکت

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ 41ویں IFSB کونسل میٹنگ میں شرکت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .