۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا تلہ گنگ میں خواتین کے مدرسہ دارالفاطمہ (س) کا دورہ

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ایک روزہ دورہ پر تلہ گنگ پہنچے۔ ان کی ہمراہ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری شامل تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ایک روزہ دورہ پر تلہ گنگ پہنچے۔ ان کی ہمراہ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری شامل تھے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تلہ گنگ میں خواتین کے مدرسے دارالفاطمہ (س) کا دورہ کیا۔ جس کے بعد مرکزی وفد مدرسۃ الحسنین پہنچا۔ جہاں مدرسے کے پرنسل سید عاشق حسین نقوی نے علماء سمیت مرکزی وفد کا استقبال کیا۔

بعدازاں علماء و کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر شمالی پنجاب کے آرگنائزر علامہ اشتیاق کاظمی اور علامہ محمد تحسین بھی موجود تھے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ملک کی سیاسی و مذہبی صورتحال اس وقت نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ ساتھ اخلاقی، سیاسی اور مذہبی اقدار کو بھی پامال کیا جا رہا ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے لہذا علماء و زعمائے قوم کا فرض ہے کہ وہ نظریاتی، اخلاقی، مذہبی اور سماجی خطوط پر ایسی کرپشن کو روکنے کے لیے سامنے آئیں اور اپنا فریضہ ادا کریں۔

انہوں نے اس ضمن میں علماء و زعمائے قوم کے کردار کو سراہتے ہوئے عوام کے بنیاد شہری حقوق اور معاشرتی برائیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کو بھی وقت کی ضرورت قرار دیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ اجلاس میں مولانا امین حیدری، مولانا مہدی حسن، مولانا محمد عباس، سید عون محمد نقوی، سید حیدر علی، غلام اصغر شاہ، مولانا ساجد علی، مولانا نجیب اللہ ، سید مشتاق زیدی، سید انور شاہ صاحب، سید ظاہر شاہ، سید عنایت اور خواجہ مدثر بھی شامل تھے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا تلہ گنگ میں خواتین کے مدرسہ دارالفاطمہ (س) کا دورہ

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا تلہ گنگ میں خواتین کے مدرسہ دارالفاطمہ (س) کا دورہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .