ہفتہ 24 مئی 2025 - 16:36
اس وقت دنیا کے تمام شعبوں میں خواتین کا کردار ایک خاص مقام اور اہمیت کا حامل ہے

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ شریکتہ الحسین (س) کلور کوٹ میں ولی العصر عج ہال کا افتتاح کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی جامعہ شریکتہ الحسین (س) کلور کوٹ تشریف لائے جہاں ان کے دست مبارک سے ولی العصر عج ہال کا افتتاح بھی کیا گیا۔

انہوں نے خواہران جامعہ سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا: اس وقت دنیا کے تمام شعبوں میں خواتین کا کردار ایک خاص مقام اور اہمیت کا حامل ہے، اس لیے موجودہ تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کی روشنی میں خواتین کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اس وقت دنیا کے تمام شعبوں میں خواتین کا کردار ایک خاص مقام اور اہمیت کا حامل ہے

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: علم حاصل کریں اور علم کی روشنی میں آنے والے مستقبل کو پروان چڑھائیں، تاریخ کبھی ان ماؤں کو فراموش نہیں کرتی جن کے تربیت کے نتیجے میں شہید ابراہیم رئیسی و شہید سلیمانی، شہید سید حسن نصر اللہ اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی جیسی شخصیات باکمال بنیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں ایسی مثال قائم کرنا ہو گی کہ معاشرہ قرآن کی روشنی میں اپنے آپ کو اس منزل تک کی تڑپ میں لائے، اس میں خواتین کا کردار صف اول کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اس ترتیب سے اپنا مقصد بنائیں اور اپنے امور کو قرب الہی کی خاطر انجام دیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر جامعہ کے پرنسپل علامہ رمضان نعیمی و سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha