۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل: کوئی ملک یا قوم اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا جب تک ان کے نوجوان تعلیم سے آراستہ نہ ہوں اور تعلیم یافتہ نسل ہی کسی قوم کو ترقی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اقوام کی ترقی کو تعلیم کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک یا قوم اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا جب تک ان کے نوجوان تعلیم سے آراستہ نہ ہوں اور تعلیم یافتہ نسل ہی کسی قوم کو ترقی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے۔

تصاویر دیکھیں:

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی مجلس عاملہ اجلاس

علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جعفری جوان تعلیمی میدان میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور ایک مضبوط قوم اور محفوظ مستقبل کی بنیاد فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا تین روزہ اجلاس 2 ، 3، 4 دسمبر کو کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جوان شرکت کررہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .