۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے  کوئٹہ کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ حسنین وجدانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کوئٹہ کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ حسنین وجدانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان پر عائد کیے جانیوالے الزامات اور گرفتاری کو بلاجواز قرار دیا ہے۔

انہوں نے اسلام کی سربلندی، وطن عزیز کے وقار اور اتحاد بین المسلمین کے لیے کوشاں شخصیات کے ساتھ روا رکھے جانیوالے والے سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ حسنین وجدانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .