۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ سید ظفر عباس شمسی

حوزہ/ صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان پاکستان نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ کوئٹہ پولیس کی طرف سے علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلا جواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علامہ وجدانی کو جلد از جلد رہا کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان پاکستان علامہ ظفر شمسی نے باری شاخ میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ کوئٹہ پولیس کی طرف سے علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلا جواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علامہ وجدانی کو جلد از جلد رہا کرے۔

انہوں نے کہا علامہ حسنین وجدانی جو کہ کوئٹہ میں امام جمعہ اور اتحاد بین المسلمین کے داعی کی بلا جواز گرفتاری قابل افسوس ہے۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ان کو F I R اور وارنٹ گرفتاری کے بغیر گرفتار کیا گیا ہے جو کہ ایک غیر قانونی حرکت ہے اور پولیس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ شمسی نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ علامہ وجدانی پر کوئی مقدمہ یا کوئی کیس نہیں تھا بالفرض اگر کوئی کیس تھا تو پولیس ان کو عدالت میں پیش کرتی جبکہ ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

آخر میں ایک مرتبہ پھر حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حکومت بلوچستان علامہ غلام حسنین وجدانی کو جلد از جلد اور با عزت رہا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .