تحریر: مولانا سید حسن رضا نقوی نزیل حوزہ علمیہ قم
حوزہ نیوز ایجنسی | حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی دام عزہ کا تعلق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور سے ہے آپ نقوی خاندان کے چشم و چراغ ہیں آپ کے والد سید الاعلام مروج الاحکام سید حسین بخش نقوی مرحوم جو کے ایک متدین دین دار شخصیت تھی
آپ ایک خوش مزاج ملنسار شخصیت کے مالک ہیں سادگی اور ہر ایک سے اخلاق کے ساتھ پیش آنا جیسے خصائص کے مالک ہیں آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے عم بزرگوار حضرت آیت اللہ استاذ العلماء سید محمد یار نجفی مرحوم سے حاصل کی کچھ عرصہ جامعہ الرضویہ عزیز المدارس چیچہ وطنی میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد رمضان غفاری کی خدمت میں رہے اس کے علاوہ مادر علمی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں اپنے ابن عم محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم سے کسب فیض کیا اور پھر اعلی تعلیم کے حصول کے لیے حوزہ علمیہ قم المقدس کا رخ کیا قم میں تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ مدرسہ امام المنتظر کے اولین مدیران میں سے ہیں آپ وفاق العلماء الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مسئول بھی رہے چکے ہیں قم المقدس میں آپ نے درس خارج تک مختلف شخصیات سے کسب فیض کیا جن میں سے بعض کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں۔
حضرت آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی رہ
حضرت آیت اللہ العظمی شیخ ناصر مکارم شیرازی حفظہ اللہ
حضرت آیت اللہ العظمی آقای جعفر سبحانی حفظہ اللہ
حضرت آیت اللہ العظمی خاتمی حفظہ اللہ
حضرت آیت اللہ العظمی جوادی آملی حفظہ اللہ
حضرت آیت اللہ العظمی مظاہری حفظہ اللہ
حضرت آیت اللہ وجدانی فخر دام عزہ
حضرت آیت اللہ اعتمادی دام عزہ
حضرت آیت اللہ قرائتی دام عزہ
حضرت آیت مشکینی دام عزہ
حوزہ علمیہ قم سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد آپ نے اپنے برادر بزرگ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے حکم پہ یورپ تشریف لے گئے اور عرصہ ٢٠ سال سے خدمات سرانجام دے رہیں ہیں اس وقت تک آپ نے دو مدارس مدینہ العلم کے نام سے ڈانمارک اور اٹلی میں تاسیس کیے ہیں جن سے طلاب فارغ التحصیل ہوکر بعض یورپ میں مختلف مقامات پہ خدمات سرانجام دے رہیں اور بعض حوزات علمیہ میں تحصیل علم میں مصروف ہیں اس کے علاوہ 15 سال جعفریہ سنٹر میں امام جمعہ کے فرائض سرانجام دیے ہیں وہاں کے تمام اداروں سے مرتبط ہیں کئی مذہبی اور فلاحی اداروں کے روح رواء ہیں۔
اس کے علاوہ اب اپنے برادر حضرت حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم کے وفات حسرت آیات کے بعد حسینی ٹرسٹ لاہور کی باقاعدہ دعوت پر حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کے ناظم اعلی مقرر ہوئے ہیں اس طرح حسینی ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں اور مدینہ العلم ٹرسٹ کے بھی اہم رکن ہیں حجت الاسلام سید مرید حسین نقوی نے یورپ جیسے ممالک میں محنت سے قائم کردہ اداروں کی مصروفیات کو کم کر کے اس اہم زمہ داری کو قبول کیا ہے دعا ہے خداوند منان انہیں کامیاب فرمائے ترویج علوم آل محمد ع و تاسیس مدارس میں اور قبلہ قاضی صاحب مرحوم کے الہی مشن کو آگے لے جانے میں۔ آمین بحق طہ و یسین