۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
علامہ وجدانی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے امام جمعہ والجماعت کوئٹہ علامہ حسنین وجدانی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے امام جمعہ والجماعت کوئٹہ علامہ حسنین وجدانی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے علامہ وجدانی کی سیکورٹی اداروں کی جانب بلاجواز گرفتاری کو غیر آئینی وغیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ علامہ وجدانی محب وطن پاکستانی اور پر امن شہری ہیں۔

مولانا اکبر سہیل شیرازی نے مزید کہا کہ علامہ وجدانی ہمیشہ امن و بھائی چارے کی بات کرتے ہیں، لہٰذا ان کی گرفتاری ایک بزرگ عالم دین کی بے حرمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سی ٹی ڈی کے اس ظالمانہ رویہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان گونر، وزیراعلی، وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ صاحب فی الفور رہا کیاجائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .