حوزہ نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ آج جمعہ الاوداع کے موقع پر امام بارگاہ کلان میکانگی روڑ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف اور مظلوم فلسطنیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما امام جمعہ کوئٹہ حجت الاسلام سید ہاشم موسوی حجت الاسلام غلام حسنین وجدانی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حجت الاسلام شیخ ولایت حسین جعفری حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی اور حجت الاسلام محمد جمعہ اسدی نے شرکاء احتجاج سے خطاب کیا
اس موقع پر امریکی و اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کر کے انکے ظالمانہ پالسیسوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ میڈیا سیل سے جاری ہونے والی بیان میں کہا گیا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور قابض اسرائیلی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنا کسی خاص سیاسی پارٹی ،مکتبہ فکر یا شخصیت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر زندہ ضمیر انسان کی اخلاقی ذمہ داری ہے
بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ
تاریخ سے نا واقف کج خیال استکباری لیبرل انتہا پسند قوتوں کے آلہ کار ہی ظالموں کی حمایت اور مظلوموں کی مخالفت کرتے آئے ہے اب ان کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہے عوام ان مفاد پرست عناصر سے ہوشیار ر ہیں
واضح رہے کہ گذشتہ ستر سالوں سے مظلوم فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی مظالم اب بھی جاری ہے اور نام نہاد انسانی حقوق کی عالمی ادارے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ایسے ظالمانہ اور غیر منصفانہ پالیسوں سے ہی عالم انسانیت کیلئے مسائل پیدا ہوئی ہے اور دنیا کی امن کو انہی اسکتباری قوتوں سے خطرہ ہے جسکا واحد راہ حل عدل و انصاف کے منافی ظالمانہ پالسیوں پر نظر ثانی ہے ۔