۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
ہاشم موسوی

حوزہ/ کوئٹہ کے امام جمعہ نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ہمارے پندرہ سو سے دو ہزار شہدا کے قاتل تاحال نہیں پکڑے گئے ہیں۔ انکی جانب سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/ امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری ایک شرمناک عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ہمارے پندرہ سو سے دو ہزار شہدا کے قاتل تاحال نہیں پکڑے گئے ہیں۔ انکی جانب سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی عالم دین اور ایک شریف انسان ہیں۔ جو اتحاد امت مسلمہ کیلئے بات کرتے ہیں۔ علامہ غلام حسنین نے ہمیشہ پاکستان بچانے اور قوم کو متحد کرنے کی بات کی ہے۔ انہیں بے بنیاد الزام لگا کر زہنی طور پر ٹارچر کرنا انصاف نہیں ہو سکتا ہے۔

علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ کاش ہمارے ادارے پاکستان کے اصل دشمنوں کو پہچان لیں۔ ہمارے اداروں کو ان عناصر کو پہچاننا چاہئے جو دہشتگردی کرکے اس ملک کو برباد کرنے، پاکستانی عوام کے قتل عام اور فوجیوں کے سروں سے فٹبال کھیلنے میں ملوث تھے۔ اداروں کو انکے پیچھے جاکر انکو گرفتار کرنا چاہئے۔ ایک بے گناہ عالم دین کو پکڑنا کبھی انصاف نہیں ہو سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .