حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاشان ایران کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے اسکول کے بچوں سے گفتگو میں کہا کہ ابلیس اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محاذ کے درمیان تصادم میں حضرت زہرا (س) کا عظیم کام، ولایت الٰہی کی تبیین اور وضاحت کرنا تھا۔
کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے ولایت کے دفاع میں حضرت زہرا (س) کے کردار کی طرف اشارہ کیا اور مزید کہا کہ تاریخ میں ابلیسی اور شیطانی ثقافت ہمیشہ ولایت الہی کے مخالف رہی ہے اور ان میں سے ہر ایک کی اپنی خصوصیات ہیں۔
انہوں نے ابلیسی اور الٰہی ثقافت کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ابلیس لوگوں کو دنیا کی لالچ دے کر خدا کے شکر گزار ہونے سے روک دیتا ہے اور دوسری طرف الٰہی ثقافت شکر گزار ہونے کو ایک عظیم اور جامع ذکر کے طور پر متعارف کراتی ہے۔
حجت الاسلام سید سعید نے ابلیسی اور الہیٰ ثقافت کی دوسری خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الہیٰ ثقافت خدا محور ہے جبکہ ابلیس کی ثقافت انسان محور ہے۔ مغربی ثقافت خدا مخالف ہے اور الہیٰ ثقافت میں تمام کاموں اور نعمتوں کا تعلق خدا سے ہے۔
امام جمعہ کاشان نے زہد و تقویٰ کے مقابل دنیا کی حرص کو مغرب کی ثقافت کی تیسری خصوصیت قرار دیا اور کہا کہ مغربی ثقافت میں اصراف عوج پر ہے، لیکن اسلامی ثقافت میں زیادہ سے زیادہ پیداوار اور اقتصادیات کو فروغ دیا جاتا ہے۔
حجت الاسلام حسینی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام نے خاندان کی حفاظت کیلئے خواتین کے پردے پر تاکید کی ہے، اسلامی اور ایرانی ثقافت میں گھر میں بھی حیا کی سفارش کی گئی ہے۔