۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تقدیر از بانوان

حوزہ / ایران کے شہر قم میں حجاب اور عفت کے میدان میں سرگرم مبلغین اور خادمین کے اعزاز میں "رسالتِ فاطمی (س)" کے عنوان سے خواتین کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرمِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا قم کے حضرت زہرا (س) ہال میں حجاب اور عفت کے میدان میں سرگرم مبلغین اور خادمین کے اعزاز میں "رسالتِ فاطمی (س)" کے عنوان سے خواتین کی جانب ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں حجاب و عفت کے میدان میں سرگرم 200 خواتین، خدام اور مبلغین نے شرکت کی جنہیں حرمِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے "حافظان حریم" یونٹ کے خدام کی جانب سے امربالمعروف اور نہی از منکر کے فریضہ کو انجام دینے کے عنوان سے خراجِ تحسین اور اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ حرمِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں موجود "حافظان حریم" یونٹ کے مبلغین اور خواہران شہر قم میں اور صوبے بھر کے اسکولوں میں حجاب اور عفت کے میدان میں تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .