۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ناصر کنعانی سخنگوی وزارت امور خارجه

حوزہ/ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کو دنیا کی سب سے بڑی منظم دہشت گرد حکومت اور انگلینڈ کو اس کا بانی اور امریکہ کو اس کا سب سے بڑا حامی قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صیہونی حکومت کو دنیا کی سب سے بڑی منظم دہشت گرد تنظیم اور انگلینڈ کو اس کا بانی اور امریکہ کو اس کا سب سے بڑا حامی قرار دیااور کہا:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے خلاف دہشت گردوں کے عالمی کلب کے غصے کی وجہ واضح ہے،کیوں کہ آئی آر جی سی دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی تنظیم ہے۔

ناصر کنعانی نے آج 30 جنوری بروز جمعہ ایک ٹوئٹ میں یورپی پارلیمنٹ میں ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کے متعلق لکھا: اسرائیل کی نسل پرست حکومت دنیا کی سب سے بڑی منظم دہشت گردی کی پہچان ہے ، برطانوی حکومت اس کی بانی اور امریکی حکومت اس کی سب سے بڑی حامی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے خلاف دہشت گردوں کے عالمی کلب کے غصے کی وجہ واضح ہے،کیوں کہ آئی آر جی سی دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی تنظیم ہے۔

واضح رہے کہ کل (جمعرات) 29 جنوری کو یورپی پارلیمنٹ نے ایک مسودہ قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں ’’سپاہ‘‘کو یورپی یونین کی "دہشت گرد گروپوں" کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس اقدام کی تجویز بعض یورپی حکام بالخصوص جرمن وزیر خارجہ نے ایران میں جاری فسادات کے درمیان پیش کی تھی اور آخر کار یہ قرارداد منظور کر لی گئی۔ البتہ مذکورہ قرارداد کا یورپ کی کونسل میں جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائےگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .