۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
تہران یورپ

حوزہ/ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ایران مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ایران مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے ساتھ بات چیت میں یورپی پارلیمنٹ کے جذباتی انداز پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور غلط قرار دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ایران کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی جذباتی، غیر منطقی اور غیر پیشہ وارانہ قرارداد، سیاست اور تہذیب کے معیار کے خلاف ہے۔

امیر عبداللہیان نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے IRGC (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ا یران) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے اسے خود پر گولی چلانے جیسا قرار دیا۔ ایران نے ہمیشہ اس بات پر اصرار کیا ہے کہ IRGC ایک سرکاری فوجی قوت ہے جس کا ایرانی قوم اور خطے کی سلامتی میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے اس اقدام پر ایرانی پارلیمنٹ کے شدید ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یورپ اپنے جذباتی اقدام کے نتائج پر توجہ دے اور سفارت کاری، تعمیری مذاکرات اور عاقلانہ راہ پر آگے بڑھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .