۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
شفیعی

حوزه/ حوزہ علمیہ اصفہان کے بزرگ استاد اور آیت اللہ العظمی بہاء الدینی کے نامور شاگرد حجۃ الاسلام والمسلمین حسن شفیعی کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد آج داعی اجل کو لبّیک کہہ کر دار بقاء کی طرف کوچ کرگئے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفہان کے بزرگ استاد اور آیت اللہ العظمی بہاء الدینی کے نامور شاگرد حجۃ الاسلام والمسلمین حسن شفیعی کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد آج دار فانی سے دار بقاء کی طرف کوچ کرگئے ہیں۔

حوزه علمیہ اصفہان کے اس بزرگ استاد نے اپنی 68 سالہ زندگی کو مکتب امام صادق علیہ السلام کے طلباء کی تعلیم و تربیت میں صرف کیا، مرحوم و مغفور طلباء کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی مشکلات کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرتے تھے اور اس سلسلے میں ثقافتی، علمی اور مدرسہ علمیه کیلئے ایک کمپلیکس قائم کیا اور اس کے تحت کئی دیگر دینی مدارس فعالیت سرانجام دے رہے ہیں۔

حوزه علمیہ اصفہان کے بزرگ استاد داعی اجل کو لبّیک کہہ گئے

مرحوم و مغفور حجۃ الاسلام والمسلمین شفیعی کی علمی خدمات میں، مدرسہ علمیه امام ہادی (ع)، مدرسہ علمیه امام سجاد (ع)، مدرسہ علمیه امیر المومنین (ع) مصلی اور خواہران کیلئے مدرسہ علمیه خدیجۃ الکبری (س) اور مدرسہ علمیه الہدیٰ، حفاظ قرآن کیلئے مدرسہ علمیه امام رضا (ع)، مسجد امیر المومنین (ع) جی اسٹریٹ اور الہادی ثقافتی کمپلیکس شامل ہیں۔

حوزہ علمیہ اصفہان کے بزرگ استاد اور دینی مبلغ نے مذکورہ حوزه ہائے علمیہ میں دینی طلباء کی تربیت کیلئے اپنی نمایاں کوششوں کے ساتھ ساتھ متعدد فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیا جن میں متعدد فلاحی ادارے سمیت بینک قرض الحسنہ اور صحت کے مراکز سرفہرست ہیں۔

حوزه علمیہ اصفہان کے بزرگ استاد داعی اجل کو لبّیک کہہ گئے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .