۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مراسم جشن میلاد حضرت زهرا در مدرسه علمیه خواهران کنگان

حوزہ / ایران کے شہر کنگان کے امام جمعہ نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے افتخارات میں سے ہے کہ قرآن مجید نے انہیں خیر کثیر کے عنوان سے یاد کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر کنگان میں مدرسہ علمیہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے جشن کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں شہر کنگان کے امام جمعہ و الجماعت حجت الاسلام والمسلمین محمود محمودی نے شرکت کی۔حجت الاسلام محمودی نے جشن کی اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل بیان کئے۔ انہوں نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے افتخارات میں سے ایک یہ ہے کہ قرآن کریم نے انہیں خیرِ کثیر کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآنی آیات اور روایات میں آیا ہے کہ دشمنان اسلام دو جگہ بہت زیادہ مایوس ہوئے۔ ایک جب امیر المومنین علیہ السلام کا پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانشین کے طور پر اعلان ہوا (یعنی جب سورہ مائدہ کی آیت نمبر 3 نازل ہوئی) اور دوسرا اس وقت جب سورۂ کوثر نازل ہوئی۔

حجت الاسلام محمودی نے کہا: یہ سورہ ایک معجزہ ہے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی نسل روز قیامت تک رہے گی۔

انہوں نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے کہا: خداوندعالم کے نزدیک عورت اور مرد کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور اگر ان کے درمیان کوئی فرق ہے تو وہ ظاہری خلقت کے اعتبار سے ہے۔

یاد رہے کہ جشن کی اس تقریب کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے ہدایا بھی تقسیم کئے گئے۔

قرآن کریم نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کو خیر کثیر کے عنوان سے یاد کیا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .