حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے شعبۂ ارتباطات حوزوی کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین فرازینیا نے کہا ہے کہ حضرت علی علیہالسلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی ازدواجی سالگرہ تاریخِ دین و معنویت کی ایک عظیم اور انقلابی بنیاد ہے۔
انہوں نے اس بابرکت مناسبت کو ایّام حج اور عشرۂ ذیالحجہ کی روحانی فضاؤں سے ہمآہنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن دو مقدس واقعات کی یادگار ہے؛ ایک طرف حج کا موسم اور دوسری طرف عالمِ انسانیت کی سب سے عظیم شادی کا دن۔
فرازینیا کے مطابق یہ نکاح آسمان پر ملائکہ کی موجودگی میں اور زمین پر رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کی نگرانی میں انجام پایا۔ اس ازدواج میں تین طرح کا مہر شامل تھا: آسمانی مہر یعنی تمام چشموں کی ملکیت، دنیوی مہر یعنی پانچ سو درہم، اور معنوی مہر جو حضرت زہرا سلاماللہعلیہا نے خود شفاعتِ امتِ رسول صلیاللہعلیہوآلہ کی صورت میں طلب کیا۔
انہوں نے حضرت زہرا سلاماللہعلیہا کی سادگی، سخاوت و ایثار کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام صفات معرفت و معنویت کی گہرائی کی علامت ہیں۔
حجتالاسلام فرازینیا نے عشرۂ ذیالحجہ کو تزکیۂ نفس، توسل، اور اجتماعی دعا کا بہترین موقع قرار دیا اور زور دیا کہ مومنین اس روحانی سرمایہ کو ایک دوسرے کے ساتھ تقسیم کریں تاکہ پورس اسلامی معاشرہ عطرِ عبودیت سے معطر ہو جائے۔









آپ کا تبصرہ