۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدیریت حوزه علمیه خواهران مازندران

حوزہ / مدیر مرکز تخصصی نورالزهرا (س) ساری کی سرپرست نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا خطبہ فدکیہ حق اور باطل کی پہچان کا معیار اور اہل بیت علیہم السلام کی ولایت و امامت کے محور پر دین کے کلی اور جزوی خطوط کو بیان کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مرکز تخصصی نورالزهرا (س) ساری کی سرپرست محترمہ سیدہ عطیہ خاتمی نے اس مرکز کے طلباء اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا خطبہ فدکیہ حق اور باطل کی پہچان کا معیار اور اہل بیت علیہم السلام کی ولایت و امامت کے محور پر دین کے کلی اور جزوی خطوط کو بیان کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: خطبہ فدکیہ اس خالص دینِ اسلام کی تبیین کرتا ہے جو 18 ذی الحجہ کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تمام مسلمانوں کے لئے کامل ہوا۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اپنے خطبہ میں فرماتی ہیں کہ ولایت اور امامت اسلام اور مسلمانوں کے لیے ایک ایسے نظام کی مانند ہے جو ایک تسبیح کے دانوں کی طرح تمام مسلمانوں کو ایک امت کی طرح جمع کرتی ہے اور دشمنوں کے خطرات سے ان کی حفاظت کرتی ہے لیکن اگر اس تسبیح کے دانے بکھر جائیں تو وہ متفرق ہونے کے ساتھ ساتھ آخرکار فنا ہو جائیں گے۔ اس لیے عقل ہم سب کو حکم دیتی ہے کہ کمال تک پہنچنے کے لئے حضرت صدیقۂ کبری سلام اللہ علیہا اور ان کے معارف سے متمسک رہیں۔

محترمہ سیدہ عطیہ خاتمی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کو دیکھا جائے تو ایک طرف وہ خاتم پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی، امیرالمومنین امامت کی زوجہ اور ولایت کی ماں ہونے کا افتخار رکھتی ہیں تو دوسری طرف ان کی اپنی شخصیت اتنی عظیم اور بلند مقام ہے کہ جسے تمام عالم کے لئے بطور نمونہ پیش کیا جا سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .