جمعہ 6 دسمبر 2024 - 07:00
فاطمی طرزِ عمل ہی سماجی مسائل کا بہترین راہِ حل ہے

حوزہ/ صوبہ تہران میں حوزہ علمیہ خواہران کی ثقافتی و تبلیغی امور کی سربراہ نے کہا: سماجی اور خاندانی مسائل کے حل کے لیے اسلامی اقدار پر مبنی انسانی خصوصیات کو محفوظ اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ تہران میں حوزہ علمیہ خواہران کی ثقافتی و تبلیغی امور کی سربراہ محترمہ فاطمہ اسفندیاری نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت اور فاطمی معاشرے کے قیام کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اسلامی معاشرہ حضرت زہرا (س) کی سیرت اور طرزِ عمل کو مسلمانوں کے لیے ایک عملی نمونہ کے طور پر متعارف کروا سکتا ہے تاکہ لوگ ان کے اخلاق اور سیرت سے آشنا ہو سکیں۔

انہوں نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولایتمداری ایک ایسی قیادت کا نمونہ پیش کرتی ہے جو اخلاقی، انسانی، اور اسلامی اقدار پر مبنی ہے۔

محترمہ فاطمہ اسفندیاری نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت میں وہ عناصر موجود ہیں جو ایک مثالی اسلامی حکومت کے لیے رہنما اصول فراہم کرتے ہیں۔ جیسے عدل و انصاف کا قیام، یکجہتی کی ترویج، انسانی اقدار کی پاسداری وغیرہ۔

انہوں نے مزید کہا: فاطمی طرزِ عمل ہی سماجی مسائل کا بہترین راہِ حل ہے۔ فاطمی طرزِ عمل کو فروغ دینا اور اسے عملی جامہ پہنانا نہ صرف سماجی مسائل کو حل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے بلکہ یہ معاشرتی ہم آہنگی، ترقی، اور اتحاد کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .