حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس نشست میں بیان کیا گیا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت سے جو اہم ترین درس حاصل کیا جا سکتا ہے وہ امامت اور ولایت کا دفاع اور دینی اقدار کا تحفظ ہے۔ دینی مبلغین کو چاہیے کہ وہ معاشرہ میں فاطمہی ثقافت کی ترویج کے لیے جدوجہد کریں۔
اس نشست میں حجت الاسلام والمسلمین مجتبی لازری نے خطاب کرتے ہوئے کہا: جوانوں کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کو کسی خاص موارد میں منحصر نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت ہر زمانے اور ہر شخص کے لئے مکمل نمونہ عمل ہے۔