۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
صفایی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عبادت اور کثرتِ نماز کو ان کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا عبادتِ الٰہی کی علامت تھیں اور شہداء بھی اسی خصوصیت کے حامل تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ بوشہر میں نمائندہ لی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے دشتستان شہر کے گاؤں "دہقائد" میں منعقدہ شہداء کی یادگاری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کلمہ طیبہ ہیں، جو خدا کے ارادے سے خلق کی گئیں۔

انہوں نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کلمہ طیبہ کا مصداق قرار دیا اور کہا: ان ہستیوں کا وجود ایک ایسے درخت کی مانند ہے جس میں کسی قسم کی آفت نہیں اور جو سراسر برکت اور نعمت ہے، جس کے فیوض پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ان کی ایک خصوصیت ولایتمداری تھی۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پیغمبر اکرم (ص) کی زندگی میں ہمیشہ اپنے وقت کے رہبر یعنی رسول اکرم (ص) کے فرمان کے مطابق عمل کرتی تھیں اور ان کی مکمل اطاعت کرتیں۔

انہوں نے مزید کہا: اسی طرح حضرت زہرا سلام اللہ علیہا دفاعِ ولایت اور امیرالمومنین علیہ السلام کی پیروی اور حمایت میں اپنی جان قربان کرنے تک ثابت قدم رہیں۔

بوشہر میں نمائندہ لی فقیہ نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کو عبادت، مجاہدت، اور ولایتمداری کا کامل نمونہ قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو شہداء کی صفات سے مشابہت دی اور ان کی پیروی کو ہر مومن کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .