بدھ 9 جولائی 2025 - 14:38
امام باقر علیہ السلام کے نزدیک معرفتِ الٰہی کے پانچ بنیادی اصول

حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ سید ابوالحسن مهدوی نے مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام مسجد میں منعقدہ ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے قرآن مجید کی آیت «یا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا أَطِیعُوا اللَّهَ وَأَطِیعُوا الرَّسُولَ وَأُولِی الْأَمْرِ مِنْکُمْ» کا حوالہ دیتے ہوئے نظام اسلامی میں ولایت فقیہ کی اہمیت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ سید ابوالحسن مهدوی نے مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام مسجد میں منعقدہ ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے قرآن مجید کی آیت «یا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا أَطِیعُوا اللَّهَ وَأَطِیعُوا الرَّسُولَ وَأُولِی الْأَمْرِ مِنْکُمْ» کا حوالہ دیتے ہوئے نظام اسلامی میں ولایت فقیہ کی اہمیت پر زور دیا۔

آیت اللہ مهدوی نے کہا کہ عقل کی پیروی انسان کو الہی رہنماؤں کی اطاعت کی طرف دعوت دیتی ہے، یہاں تک کہ اگر کوئی شخص دین پر بھی عمل نہ کرے، تب بھی عقل کا تقاضا یہی ہے کہ وہ آسمانی قیادت کی اطاعت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی اطاعت معرفت کے بعد ممکن ہے اور جو افراد دینی رہنماؤں کو پہچان لیں گے، وہی درست انداز میں ان کی پیروی کر سکیں گے۔

آیت اللہ مهدوی نے امام محمد باقر علیہ السلام کی ایک گرانقدر حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت نے ابوحمزہ ثمالی سے فرمایا: «خدا کی معرفت کے لیے پانچ بنیادی اصول ہیں:

1. خداوند متعال کی تصدیق

2. رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصدیق

3. ولایتِ امیرالمومنین علی علیہ السلام پر ایمان

4. ائمہ اطہار علیہم السلام کی اقتدا

5. ان کے دشمنوں سے برائت»

انہوں نے تاکید کی کہ یہ پانچ اصول آپس میں گہرا تعلق رکھتے ہیں اور ان میں سے کسی ایک کا انکار گویا مکمل دین اور خدا کی معرفت سے انکار کے مترادف ہے۔

اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں آیت اللہ مهدوی نے ولایت فقیہ کے اسلامی معاشرے میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ولی فقیہ کی پیروی کرتے ہیں وہ کبھی گمراہ نہیں ہوں گے، لیکن جو لوگ صرف اپنی عقل پر بھروسہ کرتے ہیں وہ گمراہی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے تاریخ میں قرآن کریم کے ساتھ ہونے والی بد سلوکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قرآن، جو صامت ہے، اگر برسرِ نیزہ اٹھا دیا جائے تو وہ خود اپنا دفاع نہیں کر سکتا، مگر امام معصوم علیہ السلام کے کلام میں ایسی وضاحت اور روشنی ہے کہ اس سے سوء استفادہ ممکن نہیں۔

آخر میں آیت اللہ مهدوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حالیہ بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حوزات علمیہ میں زہد، خدا پر توکل اور غیر اللہ سے بی نیازی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دین ایک مربوط نظام ہے جسے ٹکڑوں میں تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha