۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
شهید حاج قاسم سلیمانی

حوزہ / ایران کے شہر کاشان نمائندہ ولی فقیہ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: خدا کے لئے جہاد نے شہید قاسم سلیمانی کو طاقتور بنا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے شہر کا شان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: زندگی کے تمام مراحل میں ہمیں خدا کی یاد میں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا کام سر و سامان پیدا کرے تو ہمارا ہر کام اول سے لے کر آخر تک خدا کے لیے ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: پروردگار عالم کا اپنے بندوں سے اہم ترین مطالبہ یہ ہے کہ بندے اس کی یاد کو دلوں میں بسائے  رکھیں اور خدا کی یاد کسی خاص لمحہ یا کسی خاص موضوع میں نہیں ہونی چاہیے۔ بلکہ زندگی کے تمام مراحل میں ہمیں خدا کی یاد میں رہنا چاہیے۔

آیت اللہ سلیمانی نے کہا: خداوندعالم اپنے بندوں کی مدد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق خدا کا ذکر جہاد سے بھی بالاتر ہے اور جو جہاد خدا کے ذکر کے بغیر ہو اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

 کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: خدا کی راہ میں جہاد نے شہید قاسم سلیمانی کو طاقتور بنا دیا۔

شہر کاشان کے امام جمعہ نے کہا: شہید قاسم سلیمانی ولایت فقیہ کی اطاعت اور پیروی میں دوسروں کے لئے نمونہ تھے۔

انہوں نے آخر میں کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا:"خرم شہر کو خدا نے آزاد کیا ہے"۔یعنی  انہوں نے خرم شہر کی آزادی کو خدا کی طرف نسبت دی تھی لہذا ہمیں بھی خدائی فکر رکھنی چاہئے اور خدائی عمل کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .