نمائندہ ولی فقیہ
-
نمائندے ولی فقیہ ہند:
سید حسن نصر اللہ کی شہادت؛ صیہونیت کے خلاف مقاومت کا مشن مزید مضبوط ہوگا
حوزہ/ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے ایک پیغام میں حزب اللہ لبنان کے نڈر قائد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
-
کربلائے معلی میں شہدائے بحرین کے موضوع پر نمائش کا اہتمام
حوزہ/ عراق میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے کربلائے معلی میں منعقدہ "شہدائےبحرین" نامی کی نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین (علیہ السلام) کے راہ پر گامزن رہتے ہوئے اور عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مظلوموں کا دفاع کرنا ضروری ہے۔
-
امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ:
موکب داری میں قم المقدسہ کا ریکارڈ اور کارکردگی انتہائی شاندار ہے
حوزہ / امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: زائرین اربعین اور عاشقان حضرت سیدالشہدا علیہ السلام کے لیے اربعین واک کے حوالے سے کوئی رکاوٹ معنی نہیں رکھتی ہے اور شدید گرمی سمیت دوسری مشکلات کے باوجود ہر سال زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
-
حجت الاسلام سید علی رضا عبادی:
انسان کو کمال تک پہنچنے کے لیے خدا کا مطیع ہونا ضروری ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: انسان کو کمال تک پہنچنے کے لیے خدا کا مطیع ہونا ضروری ہے۔ تمام مشکلات اس وقت پیش آتی ہیں جب انسان فرعونیت میں گرفتار ہو جاتا ہے اور دنیا کے تمام جرائم خدا کی دوری کی وجہ سے انجام پاتے ہیں۔
-
رہبر انقلاب نے صوبۂ مشرقی آذربائيجان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور تبریز کے امام جمعہ کو منصوب کیا
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک حکمنامے کے تحت حجت الاسلام الحاج شیخ احمد مطہری اصل کو صوبۂ مشرقی آذربائيجان میں ولی فقیہ کے نئے نمائندے اور تبریز کے امام جمعہ کے طور پر منصوب کیا ہے۔
-
علم ، تقویٰ اور ادب، طلاب کی تین اہم خصوصیات ہیں: نمائندہ ولی فقیہ صوبہ کردستان
حوزہ/ صوبہ کردستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: طلباء کو چاہیے کہ حوزہ علمیہ میں علم، تقویٰ اور ادب کو سیکھیں جو کہ طالب علم کی سب سے اہم خصوصیات ہیں۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین علیدادی سلیمانی:
اسرائیل کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی در اصل انسانیت کی توہین ہے
حوزہ/ صوبہ کرمان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: صیہونی حکومت کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی در اصل انسانیت کی توہین ہے۔
-
ہرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندے:
صلح امام حسن (ع) نے بنی امیہ کا حقیقی چہرہ آشکار کر دیا
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی زادہ نے کہا: امام حسن علیہ السلام نے اپنے دور خلافت میں جو نرم جنگ (سافٹ وار) شروع کی تھی وہی امام حسین علیہ السلام کے قیام کا زمینہ بنی، امام حسن (ع) نے صلح کے ذریعہ پورے زمانے کو بتا دیا تھا کہ بنی امیہ کا حقیقی چہرہ کیا ہے۔
-
کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے:
جرمنی میں 4 لاکھ لڑکیاں جنسی غلام ہیں
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: داعش نے شام پر قبضہ کرنے کے بعد عراقی لڑکیوں کو دوسرے ممالک میں بھیج کر انہیں بیچ دیا، اس وقت دنیا بھر سے 4 لاکھ لڑکیاں جرمنی میں جنسی غلامی کے شکار ہیں۔
-
قرآن کے باطن تک پہنچنے کے لئے انسان کی باطنی طہارت ضروری ہے: نمائندہ ولی فقیہ صوبہ خوزستان
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے آیہ کریمہ ’’ لَا یَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ‘‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن مجید کے باطن اور واقعی معنیٰ کو سمجھنے کے لئے طہارت ظاہری اور طہارت باطنی دونوں ضروری ہے۔
-
سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ:
حوزاتِ علمیہ کا اہم کام ممتاز طلبہ کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کی شناخت کرنا ہے
حوزہ / سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: حوزاتِ علمیہ کا اہم کام ممتاز طلبہ کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کی شناخت اور ان سے بہتر علمی استفادہ کرنا ہے۔
-
امور حج و زیارت میں نمائندہ ولی فقیہ:
انقلاب اسلامی کی فکر و سوچ کا دائرہ آج بھی صیہونی حکومت کا گلا دبا رہا ہے
حوزہ / حج اور زیارت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اسلامی انقلاب ایک عظیم، منفرد اور دیرپا رہنے والا انقلاب ہے۔
-
نمائندہ ولی فقیہ کاشان:
آیت اللہ مصباح یزدی نے اپنے دل و جان سے ولایت فقیہ کا دفاع کیا
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے کہا: آیت اللہ مصباح یزدی نے نہ صرف استدلال و روایت سے، بلکہ دل و جان سے اور اپنی زندگی کے آخری لمحات تک ولایت فقیہ کا دفاع کیا۔
-
آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی کا نجف میں مؤسسہ باقر العلوم (ع) کا دورہ
حوزه/ نجف اشرف میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے سربراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان و سیکرٹری امورِ خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی دعوت پر مؤسسہ باقر العلوم(ع) کا دورہ کیا۔
-
عراق؛ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی رہبر انقلاب کے نمائندے سے ملاقات
حوزه/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم وفد کے ہمراہ عراق میں رہبرِ انقلاب کے نمائندے سے ملاقات کی ہے۔
-
قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندے:
انسان کی حیات معنوی خدا و رسولؐ کی دعوت پر لبیک کہنے میں ہی ہے
حوزہ/ حجت الاسلام عابدینی نے مزید کہا: انسان کی حیات معنوی خدا و رسولؐ کی دعوت پر لبیک کہنے میں ہی ہے ، دوسری جگہوں پر حیات معنوی کا کوئی تصور نہیں ہے۔
-
دفترِ رہبرِ انقلاب نجف اشرف میں وحدت کے موضوع پر علمی نشست کا اہتمام
وحدت کا عالمی نظریہ ہی امام مہدی (ع) کی حکومت کیلئے زمینہ فراہم کر سکتا ہے: حجت الاسلام شیخ بشوی
حوزہ/ جشنِ میلاد صادقین (ع) اور ہفتۂ وحدت کے موقع پر، عراق میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں ایک علمی نشست منعقد ہوئی جس سے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی اور حجت الاسلام ڈاکٹر بشوی سمیت لجنہ آل یاسین کے صدر اور حوزه علمیه نجف اشرف کے اساتذہ شیخ احمد کوثری اور شیخ نثار عارف نے خطاب کیا۔
-
حجت الاسلام والمسلمین عابدینی:
مومن وہ ہے جو دوسرے مومن کی موجودگی اور عدم موجودگی دونوں میں اس کا خیال رکھے
حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے ائمہ اہلبیت علیہم السلام "رُحماءُ بینھم" ہیں۔
-
آستانہ رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ کی عراق میں نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات
حوزہ/ مشہد مقدس میں آستانہ رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے عراق میں نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات کی ہے۔
-
مغربی بنگال میں نمائندہ ولی فقیہ ہند کا عظیم استقبال +تصویریں
حوزہ/ شہادت امام حسین (ع) کے موقع پر ہر سال یکم محرم سے ساتویں ربیع الاول تک ہندوستان کے مغربی بنگال میں ماتمی تقریبات منائی جاتی ہیں۔ حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں واقع ناریکلبیریا کربلا میں کربلا کے 72 شہداء کے تابوت کی سوگ کی تقریب میں شرکت کی۔
-
حرم امام رضا (ع) کے متولی کا زائرین کی بہتر میزبانی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور
حوزہ/ آستانہ امام رضا (ع) کے متولی نے حکومتی اداروں کا حرم کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صفر کے آخری عشرے میں آنے والے زائرین کی بہتر میزبانی کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے پوری توانائی کے ساتھ میدان میں آئیں۔
-
بالکان شہر میں نمائندہ ولی فقیہ:
طلاب کی کامیابی کا راز کیا ہے؟
حوزہ/ ایران کے شہر بالکان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین اکبری نے طلاب کی کامیابی کے اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلاب کی کامیابی کا راز، مطالعہ اور تحقیق کے ساتھ اخلاقی علوم کا کسب کرنا ہے۔
-
حجت الاسلام سید احمد رضا شاہرخی:
صحافی عوام کی بابصیرت آنکھ اور زبان ہوا کرتا ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: صحافی امت کی بیداری کے محاذ کو فروغ دینے والا، عوام کی آنکھ اور زبان ہوا کرتا ہے۔ جو معاشرے کی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
-
خطبۂ غدیر، اسلامی اور عالمی ایک جامع منشور ہے، حجت الاسلام مہدوی
حوزہ/ ہندوستان میں رہبرِ انقلاب کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے واقعہ غدیر کا عاشورا اور عصر ظہور سے رابطہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غدیر میں اہل بیت (ع) کی ولایت کا اعلان ہوا، عاشورا کے دن سید الشہداء کے خون سے ثابت اور عصر ظہور میں آئمہ کرام (ع) کی ولایت عملی ہوگی۔
-
صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ:
قرآن کریم کی توہین صرف اسلام کی نہیں بلکہ تمام ادیان کی توہین ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے اپنے ایک پیغام میں قرآن مجید کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔
-
نمائندہ ولی فقیہ زنجان ایران:
سوئیڈش حکومت کو قرآن مجید کی توہین پر جواب دینا ہوگا
حوزہ/ صوبۂ زنجان ایران میں نمائندہ ولی فقیہ نے ایک بیان میں قرآن مجید کی توہین پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
ہندوستان میں رہبرِ معظم کے نمائندے:
اہل بیت (ع) سے ہندوستانی عوام کا عشق و محبت، علمائے کرام کی تلاش و کوشش کا نتیجہ ہے
حوزه/حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے ایک پیغام میں قم میں برصغیر کے اساتذہ اور محققین کے تحقیقی کورسز کے سلسلہ کے آغاز پر بین الاقوامی امامت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے لکھنؤ ہندوستان کے فقہی و کلامی مکاتب فکر کی شناخت سے متعلق منعقدہ ورکشاپ کو باعث فخر قرار دیا۔
-
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان:
حج مسلمانوں کا عظیم اجتماع ہے، حکومت ہند حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات کر رہی ہے
حوزہ/ کرگل میں ایل جی بی ڈی مشرا اور حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کے ہاتھوں حج کمیٹی یوٹی لداخ کے مرکزی دفتر کا افتتاح ہوا۔
-
صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ:
بڑی بڑی عمارتوں پر سرمایہ خرچ کرنے کے بجائے آئندہ نسل کی تربیت پر خرچ ہونا چاہئے
حوزہ / ایران کے شہر ہمدان کے امام جمعہ نے کہا: بڑی بڑی عمارتوں پر سرمایہ خرچ کرنے کے بجائے آئندہ نسل کی تربیت پر خرچ ہونا چاہئے۔
-
اردبیل میں نمائندہ ولی فقیہ:
ہماری عزت و سربلندی اساتذہ کی مرہون منت ہے/ ہم اساتذہ کا کماحقہ حق ادا نہیں کر سکتے
حوزہ / حجۃ الاسلام و المسلمین عاملی نے کہا: آج ایران نے ایسی جدید ٹیکنالوجیز حاصل کر لی ہیں جن کے بارے میں دنیا نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ ان تمام کامیابیوں میں ہمارے ملک کے اساتذہ کا انتہائی قابلِ قدر کردار ہے۔