پیر 1 دسمبر 2025 - 14:39
اپنی شناخت اور عقیدہ مضبوط رکھنا آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے

حوزہ/ شیعہ جامع مسجد جعفریہ رانچی میں علمائے کرام اور مؤمنین سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین عبدالمجید حکیم الہی نے کہا کہ شیعہ ہونا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، کیونکہ ہمارا مذہب عقل، انصاف اور اخلاق کی بنیادوں پر قائم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ جامع مسجد جعفریہ رانچی میں علمائے کرام اور مؤمنین سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین عبدالمجید حکیم الہی نے کہا کہ شیعہ ہونا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، کیونکہ ہمارا مذہب عقل، انصاف اور اخلاق کی بنیادوں پر قائم ہے۔

اپنی شناخت اور عقیدہ مضبوط رکھنا آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے

حجۃالاسلام و المسلمین حکیم الہی نے کہا کہ عقل و سمجھ کی بنیاد پر دین کو ماننا شیعہ مذہب کی خصوصیت ہے، ہمارے دین میں سوچنے، سمجھنے اور سوال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے، انصاف پسندی شیعہ تعلیمات کا مرکزی حصہ ہے۔

اپنی شناخت اور عقیدہ مضبوط رکھنا آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے کبھی کسی نفع یا فائدے کے لیے ناانصافی کو قبول نہیں کیا، اہلِ بیت کی راہ پر چلنا صرف ایک تاریخی پہلو نہیں، بلکہ یہ علم، تقویٰ اور صحیح رہنمائی کا راستہ ہے، کربلا کا پیغام ہمیں ظلم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہنے کا حوصلہ دیتا ہے اور انسان سازی کا درس دیتا ہے۔

رہبر معظم کے نمائندے نے مزید کہا کہ ایک شیعہ کی پہچان تین بنیادوں پر قائم ہے:

1. مضبوط عقیدہ — یعنی خدا، رسول (ص)، اہلِ بیت(ع)، قیامت اور عدلِ الٰہی پر پختہ ایمان۔

2. اچھا کردار — جس میں سچائی، امانت داری، صاف دل، خدمتِ خلق اور صاف گوئی شامل ہے۔

3. سماجی وابستگی — مسجد اور امام بارگاہ سے تعلق، دینی تقریبات میں شرکت، اور نئی نسل کی تربیت۔

ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ آج کی دنیا میں نوجوانوں کو ان کے مذہب اور اقدار سے دور کرنے کی بہت کوششیں ہو رہی ہیں۔ اگر کوئی قوم اپنی شناخت کھو دے تو اس کا مستقبل بھی کمزور ہوجاتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمارے مذہبی تہوار، ہماری تاریخ اور ہمارے عقائد ہماری اصل طاقت ہیں، امام حسین علیہ السلام کا درس ہمیں ظلم کے خلاف حوصلہ دیتا ہے، اسی طرح غدیر کا واقعہ ہمیں اللہ کی طرف سے قائم کردہ صحیح قیادت کا تصور دیتا ہے، اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات علم اور تحقیق کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

اپنی شناخت اور عقیدہ مضبوط رکھنا آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے

حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی نے ہندوستانی شیعوں کے لیے چند اہم ذمہ داریاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کی دینی تعلیم کو مضبوط کرنا، آپس میں اتحاد قائم رکھنا، مساجد اور دینی مراکز میں تعلیمی سرگرمیوں کا اضافہ کرنا، عاشورا، غدیر اور دیگر دینی پروگراموں کو بہتر انداز میں برپا کرنا، اعلیٰ تعلیم اور علمی میدانوں میں بھرپور کردار ادا کرنا، نیز ایسی نسل تیار کرنا جو علم، اخلاق اور خدمت کا نمونہ ہو، یہ دور حاضر میں شیعوں کی اہم ذمہ داریاں ہیں۔

اختتام میں انہوں نے کہا کہ اپنی شناخت کی حفاظت دراصل اسلام کی اصل روح کی حفاظت ہے، اور اسی سے ہندوستان میں شیعہ برادری کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha