جمعہ 28 نومبر 2025 - 23:48
دارالعلوم اسلام نگر رانچی کے فاطمہ گرلز اکیڈمی میں علمی نشست؛ خواتین کے دینی و سماجی کردار پر نمائندۂ ولی فقیہ ہند کا اہم خطاب

حوزہ/ دارالعلوم اسلام نگر رانچی کے فاطمہ گرلز اکیڈمی میں آج ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا جس میں اساتذہ اور کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم‌الہی نے موجودہ دور میں خواتین کے دینی، سماجی اور ثقافتی کردار کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا اور انہیں درپیش چیلنجز اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالعلوم اسلام نگر رانچی کے فاطمہ گرلز اکیڈمی میں آج ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا جس میں اساتذہ اور کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم‌ الہی نے موجودہ دور میں خواتین کے دینی، سماجی اور ثقافتی کردار کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا اور انہیں درپیش چیلنجز اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم‌الہی نے کہا کہ ملک ہندوستان کا تنوع، تہذیبی وسعت اور اجتماعی میدان، خواتین کے لئے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے، اور کوئی بھی معاشرہ خواتین کی فعال اور بامقصد شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی تاریخ میں خواتین کا کردار کبھی حاشیہ پر نہیں رہا بلکہ تہذیب و تمدن کی بنیادوں میں ان کی خدمات نمایاں طور پر موجود ہیں۔

دارالعلوم اسلام نگر رانچی کے فاطمہ گرلز اکیڈمی میں علمی نشست؛ خواتین کے دینی و سماجی کردار پر نمائندۂ ولی فقیہ کا اہم خطاب

انہوں نے دینی میدان میں خواتین کے مؤثر کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں اسلامی تربیت، قرآن و اہل بیتؑ کی تعلیمات کی ترویج، دینی مدارس میں تدریس، اور سماجی و میڈیا ماحول میں اسلامی شناخت کا تحفظ، آج خواتین کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔ ہندوستان کے مختلف شہروں میں دینی معلمات اور مربیات نسلِ نو کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

خطاب میں سماجی کردار پر بات کرتے ہوئے رہبر معظم کے نمائندے نے کہا کہ خواتین خیراتی سرگرمیوں، تعلیم، صحت، تربیت اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ معاشی میدان میں بھی خواتین اپنی عزت و وقار برقرار رکھتے ہوئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

دارالعلوم اسلام نگر رانچی کے فاطمہ گرلز اکیڈمی میں علمی نشست؛ خواتین کے دینی و سماجی کردار پر نمائندۂ ولی فقیہ کا اہم خطاب

پروگرام میں حجۃالاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم‌الہی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عصرِ حاضر میں خواتین کو میڈیا اور ثقافتی یلغار، نسلوں کے درمیان فکری فاصلے، اقتصادی کمزوری اور تعلیمی عدم مساوات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، جن کے مقابلے کیلئے انہیں مضبوط علمی، دینی اور فکری تیاری کی ضرورت ہے۔

ہندوستان میں رہبر معظم کے نمائندے نے عصر حاضر میں ایک مسلمان کی ذمہ داریوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان خاتون کو قرآن و حدیث، تاریخ اسلام اور اہل بیتؑ کے افکار سے گہری آگاہی کے ساتھ ساتھ جدید علوم، میڈیا مہارت، زبانوں کی واقفیت اور سماجی شعور حاصل کرنا چاہیے۔ اخلاق، حجاب، عفت اور معنویت کو انہوں نے ہر سماجی تبدیلی کی بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان خواتین یونیورسٹی، میڈیا، سماج، تدریس اور دیگر شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں، بشرطیکہ ان کی دینی شناخت محفوظ رہے۔

پروگرام کے اختتام پر حجۃالاسلام و المسلمین حکیم الٰہی نے کہا کہ ہندوستانی معاشرہ آج ایسے مؤمن، باصلاحیت، بااخلاق اور زمانے کے تقاضوں سے آگاہ خواتین کا منتظر ہے جو آنے والی نسل کی بہتر تربیت کر سکیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے علمی و تربیتی سفر کو مضبوط بنا کر مستقبل میں بطور معلمہ، مربیہ اور سماجی رہنما قوم کی خدمت کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha