جمعرات 6 نومبر 2025 - 19:53
جنوبی ہند میں رہبر معظم کے نمائندے کا شاندار استقبال، علی پور کے کئی مراکز کا دورہ اور اہم شخصیات سے ملاقات +تصاویر

حوزہ/ ہندوستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے، حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی، دو روزہ دورے پر جنوبی ہند کے علاقے علی پور پہنچے، جہاں ان کا علما، طلاب، نوجوانوں اور عوام کی جانب سے پرتپاک اور غیر معمولی استقبال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے، حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی، دو روزہ دورے پر جنوبی ہند کے علاقے علی پور پہنچے، جہاں ان کا علما، طلاب، نوجوانوں اور عوام کی جانب سے پرتپاک اور غیر معمولی استقبال کیا گیا۔

دورے کے پہلے دن حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی نے حوزہ علمیہ باقرالعلومؑ میں جنوبی ہند کے علما و طلاب کے ساتھ ملاقات کی، اس ملاقات میں 70 سے زائد اساتذہ اور ممتاز علمائے دین شریک تھے۔ انہوں نے ’’عالم اسلام کی موجودہ صورتحال اور علما کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے موجودہ دور میں علماء کے فرائض اور کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اسی روز انہوں نے حوزہ علمیہ الزہراؑ کا بھی دورہ کیا اور حجۃ الاسلام والمسلمین آقا اطہر کی عیادت کی۔

بعد ازاں حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی نے ایالت کرناٹک کی مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹ بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دینی و ثقافتی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے فروغ کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی۔

پہلے دن کے پروگراموں کا اختتام حسینیہ علی پور میں ایام فاطمیہ کی پرشکوہ مجلس سے ہوا، جس میں ریاست کے مختلف حصوں سے دس ہزار سے زائد مومنین نے شرکت کی۔ آیت اللہ حکیم الہی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل اور مقام و منزلت پر روشنی ڈالی۔ ان کا خطاب علما، ذاکرین اور مومنین میں بے حد مقبول رہا۔

دوسرے دن حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی نے دوبارہ حوزہ علمیہ باقرالعلومؑ میں درسِ اخلاق دیا اور طلاب کے اخلاقی، سماجی اور تبلیغی سوالات کے جوابات دیے۔ بعد ازاں وہ امام خمینیؒ اسپتال کے اجلاس میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اسپتال کی طبی و فلاحی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے کارکنان کی قدردانی کی اور ادارے کی مزید پیشرفت کے لیے مفید ہدایات دیں۔

اسی روز انہوں نے علی پور میں نوجوانوں کے لئے پانچ روزہ تربیتی و تعلیمی کیمپ کا بھی دورہ کیا، جس میں دو ہزار سے زائد طلبا اور نوجوان شریک تھے کہ۔ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی نے ان سے خطاب کیا اور ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ اختتامی تقریب میں انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء کو اپنے دست مبارک سے انعامات عطا کیے، جس سے پروگرام کا ماحول روحانی ہوگیا۔

یہ دو روزہ دورہ علمی، فکری، سماجی اور ثقافتی لحاظ سے نہایت مؤثر ثابت ہوا اور اس نے جنوبی ہند کے دینی و عوامی طبقات کے درمیان رہبر معظم کے نمائندے کے دفتر سے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha