جمعہ 7 نومبر 2025 - 11:21
مدرسہ بنت الہدیٰ ہریانہ ہندوستان کے تحت طالبات کے لیے آنلائن درسِ اخلاق و تمرین خطابت کا انعقاد/متعدد طالبات کی شرکت

حوزہ/مدرسہ بنتُ الہدیٰ (رجسٹرڈ)، ہریانہ ہندوستان کے زیرِ اہتمام طالبات و خواتین کے لیے ایک بامقصد آنلائن درسِ اخلاق و مشقِ خطابت کا انعقاد گوگل میٹ پلیٹ فارم پر کیا گیا؛ اس علمی و تربیتی نشست کا بنیادی مقصد طالبات میں اخلاقی تربیت، دینی شعور اور فنِ خطابت کی عملی مہارت کو فروغ دینا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ بنتُ الہدیٰ (رجسٹرڈ)، ہریانہ ہندوستان کے زیرِ اہتمام طالبات و خواتین کے لیے ایک بامقصد آنلائن درسِ اخلاق و مشقِ خطابت کا انعقاد گوگل میٹ پلیٹ فارم پر کیا گیا؛ اس علمی و تربیتی نشست کا بنیادی مقصد طالبات میں اخلاقی تربیت، دینی شعور اور فنِ خطابت کی عملی مہارت کو فروغ دینا تھا۔

اس روحانی مجلس میں فاضلۂ حوزۂ علمیہ زینبیہ، لکھنؤ، محترمہ سیدہ اشم زہراء نقوی (ضبطی چھپرہ) نے بعنوانِ “خطابتِ نورانی اور اخلاقی تربیتِ نسواں” نہایت بصیرت افروز خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے اثرانگیز بیان میں اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ ایک مبلغہ و خطیبہ کی ذمہ داری محض وعظ و بیان تک محدود نہیں، بلکہ وہ معاشرے کے اخلاقی توازن کی نگہبان ہوتی ہے۔ درسِ اخلاق کا حقیقی مقصد دلوں کی نرمی، اخلاقی تطہیر اور کردار کو قرآنی سانچے میں ڈھالنا ہے۔

محترمہ نے عملی مشقِ خطابت کے سلسلے میں طالبات کو آواز کے اتار چڑھاؤ، بیان کی روانی و توازن اور خطابت کے روحانی اثر کے اصولوں پر نہایت مفید رہنمائی فراہم کی۔

سیشن کے دوران طالبات نے سوال و جواب کے ذریعے اپنی دلچسپی اور مسلسل استفادہ کا اظہار کیا۔

اس آن لائن پروگرام میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کے اختتام پر مدرسہ بنت الہدیٰ کی ناظمہ تعلیم نے محترمہ سیدہ اشم زہراء نقوی صاحبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشست اس تربیتی سلسلے کا اہم حصہ ہے جس کے ذریعے مدرسہ، طالبات میں فکری بیداری، اخلاقی ترقی اور عملی خطابت کے ذوق کو پروان چڑھا رہا ہے۔

محترمہ سیدہ علی فاطمہ صاحبہ ناظمہ تعلیم نے مزید بتایا کہ مدرسہ بنت الہدیٰ (رجسٹرڈ)، ہریانہ کی جانب سے رائج نصاب کے مطابق آن لائن یومیہ کلاسز بھی جاری ہیں، جن سے ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں سے تعلق رکھنے والی طالبات مسلسل استفادہ کر رہی ہیں۔

پروگرام کا اختتام دعا و مناجات کے روح پرور لمحات پر ہوا، جبکہ مدرسہ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ آئندہ بھی ایسی تعلیمی و تربیتی نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha