جمعہ 12 دسمبر 2025 - 15:53
سیرت و کردارِ فاطمہ زہراءؑ ہر دور کی خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے، مقررین

حوزہ/مدرسہ بنت الہدىٰ رجسٹرڈ ہریانہ ہندوستان کے زیرِ اہتمام حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے جشنِ بتولؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جشنِ بتول میں طالبات اور اساتذہ سمیت مؤمنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ بنت الہدىٰ رجسٹرڈ ہریانہ ہندوستان کے زیرِ اہتمام حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے جشنِ بتولؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ جشنِ بتول میں طالبات اور اساتذہ سمیت مؤمنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیرت و کردارِ فاطمہ زہراءؑ ہر دور کی خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے، مقررین

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت خواہر سیدہ کریمہ بتول نے حاصل کی۔ بعد ازاں نعتِ رسولِ مقبول خواہران سیدہ شفا بتول اور سیدہ جزا بتول نے اپنے پرخلوص اور منفرد انداز میں پیش کی۔نظامت کے فرائض محترمہ خواہر اسماء فضیلت صاحبہ (معلمہ مدرسہ حیدریہ) نے انجام دئیے، جبکہ صدارت محترمہ سیدہ علی فاطمہ صاحبہ (ناظمہ تعلیم) نے کی۔پروگرام میں مدرسہ حیدریہ اور مدرسہ بنت الہدىٰ کی طالبات نے بارگاہِ جناب سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

سیرت و کردارِ فاطمہ زہراءؑ ہر دور کی خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے، مقررین

جشنِ بتول کے دوران مختلف علمی پروگرام پیش کیے گئے۔ آخر میں محترمہ سیدہ عابدہ بتول صاحبہ نے سیرتِ جنابِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور کردارِ فاطمی پر نہایت مدلل و مؤثر خطاب پیش کیا۔ دعا اور بارگاہِ ربِّ العزت میں توفیقاتِ خیر کی درخواست کے ساتھ آئندہ سال تک کے لیے جشنِ بتولؑ کے اختتام کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد تمام حاضرین میں تبرک تقسیم کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha