حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی اسلامی تعلیمات کولکاتا کی جانب سے خواتین کے لیے سالانہ علمی مقابلہ "فاطمی کوئز 2025" کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ کوئز 15 دسمبر 2025 کو آن لائن Google Form کے ذریعے منعقد کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر کی مؤمنات حصہ لے سکتی ہیں۔
منتظمین کے مطابق اس کوئز کا مقصد خواتین میں دینی مطالعہ، علمی ذوق اور مذہبی معلومات میں اضافہ کرنا ہے۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی سینکڑوں خواتین کی شرکت متوقع ہے۔
اہم نکات
1. کوئز صرف خواتین کے لیے مخصوص ہے۔
کسی بھی مرحلے میں مرد حضرات کی شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
2. شرکت کی شرط:
کوئز میں حصہ لینے کے لیے "اسلامی تعلیمات چینل" کی رکنیت لازمی قرار دی گئی ہے۔
چینل لنک: (https://t.me/islamitalimaat110/144)
3. تاریخ و وقت:
کوئز کی تاریخ: 15 دسمبر 2025
وقت: صبح 10 بجے سے شب 10 بجے تک
شرکاء 12 گھنٹے کے اندر کسی بھی وقت سوالات حل کر سکیں گی۔
4. انعامات:
منتظمین کے مطابق کامیاب ہونے والی پانچ خواتین کو نفیس فاطمی تحائف پیش کیے جائیں گے۔
5. نتائج کا اعلان:
کوئز کے اگلے دن تمام درست جوابات اور کامیاب شرکاء کے نام گروپ میں جاری کیے جائیں گے۔
6. سوالات کا ماخذ:
کوئز کے تمام سوالات کتاب "14 ستارے" کے صفحہ 35 تا 117 سے منتخب کیے گئے ہیں۔
کتاب کا لنک بھی شرکاء کے لیے فراہم کر دیا گیا ہے۔
منتظم کی جانب سے پیغام
اسلامی تعلیمات کولکاتا کے ذمہ دار مولانا محمد طیّب علی انصاری قمی نے تمام مؤمنات سے گزارش کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس علمی و دینی پروگرام میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مقابلے خواتین میں مطالعہ، تحقیق اور مذہبی آگاہی کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
7. رابطہ نمبر:
+989017601077
+918961177050









آپ کا تبصرہ