حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبر جی بی کونسل و صدرِ مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت علیہم السّلام بلتستان حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری نے دخترِ رسول، سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت کے پر مسرت موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں پوری امتِ مسلمہ اور اہلِ ایمان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا امِّ ابیہا، خیر النساء، سرچشمۂ عصمت و طہارت اور ایمان، کردار، حیا، شجاعت اور خدا شناسی کا وہ روشن مینار ہیں، جن کی سیرت ہر دور کے انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت طاہرہ سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ زندگی جہالت کے اندھیروں میں نورِ بصیرت، ظلم و جبر کے مقابلے میں بلند ترین آوازِ حق اور خواتین کے لیے عزت و وقار کا کامل ترین نمونہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے چیلنجز بھرے دور میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت کو اپنانا ہی نجات، بیداری اور سماجی اصلاح کی بنیاد ہے۔ آپ کے اسوۂ طیبہ پر عمل کر کے ہم معاشرے میں عدل، محبت، یکجہتی اور امن قائم کر سکتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ