ولادت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
-
امام جمعہ نجف اشرف:
غزہ جنگ میں کامیابی نہیں ملی تو اسرائیل ایران، لبنان اور عراق کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کا سہارا لے رہا ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا:اسرائیل غزہ سے جنگ نہیں جیت پایا تو اس نے خطے کے مختلف ممالک میں جنگ چھیڑ دی۔
-
مسجد جعفریہ رانچی میں جشن بتول منایا گیا؛
جہنم گھروں کو جنت بنانا ہے تو اپنی عورتوں کو کردار زہراء سے روشناس کرائیں، مولانا سید تہذیب الحسن رضوی
حوزہ/ جہنم گھروں کو جنت نما گھر بنانا ہے تو اپنے گھر کی عورتوں کو کردار زہرہ سے روشناس کرانا ہوگا۔ تبھی ہمارے ہاں اسلامی معاشرہ پروان چڑھے گا۔ اور مسلمان ترقی کرے گا۔
-
ولادت حضرت زہرا (س) کی مناسبت پر معاون کمیٹی تنظیم المکاتب زون بارہمولہ کی طرف سے متعدد مقامات پر تقریب کا انعقاد
حوزہ/ معاون کمیٹی تنظیم المکاتب زون بارہمولہ کی طرف سے مکتب امامیہ ہانجیویرہ پٹن، مکتب امامیہ علی آباد اڈینہ اور مکتب امامیہ وترگام واگورہ میں یوم مادر کی روح پرور تقاریب منعقد ہوئیں۔
-
ممبئی میں شاندار جشن زہرا (س) کا انعقاد
حوزہ/ ولادت با سعادت صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے محفل مصطفیٰ (ص) جوہو، اندھیری ممبئی میں شاندار جشن زہرا (س) کا انعقاد کیا گیا۔
-
ولادت سیدہ فاطمۃ الزہرا ؑ کی مناسبت سے جمعہ مراکز پر انجمن شرعی شیعیان کی تقاریب
حوزہ/ ولادت با سعادت سیدہ فاطمۃ الزہرا ؑ کی مناسبت سے جمعہ مراکز پر انجمن شرعی شیعیان کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علماے دین نے سیرت زہرا بیان کی تنظیم کی طرف سے شایع کلینڈر کی رسم رونمائی کی۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (ع) پوری دنیا کی تمام خواتین کے لئے نمونہ ہیں: ماموستا رستمی
حوزہ/ اہلسنت عالم دین اور ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ ماموستا رستمی نے کہا:حضرت فاطمہ زہرا (س) تمام خواتین کے لئے طہارت و پاکیزگی، اخلاق و عمل میں ایک مکمل نمونہ عمل ہیں، لہذا خواتین کو چاہئے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر چلیں۔
-
ولادت حضرت زہرا(س) کی مناسبت سے پیروان ولایت کے زیر اہتمام یک روزہ علمی نشست کا انعقاد
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور شہدائے مقاومت کی برسی کے سلسلے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے اہتمام سے گاڈہ کھوڑ سوناواری میں یک روزہ علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
تصاویر/ حسینیہ امام خمینی میں یوم ولادت حضرت زہرا (س) کی مناسبت سے مخصوص پروگرام
حوزہ/ بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت پر رہبر انقلاب اسلامی سے ذاکرین، شعراء و مرثیہ خواہوں کی ملاقات۔
-
پاکباز معاشرے کی تشکیل کیلئے پاکیزہ تربیت اولین شرط ہے، پروین سرور
حوزہ/ لاہور میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ جگر گوشہ رسول حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کیلئے رول ماڈل ہے، ہم زندگی کے تمام پہلوؤں میں اس عظیم ہستی سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ہمیں اپنی نسلوں کو سنوارنے کے لیے اس ذات مقدسہ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا جنہیں نبی کریم (ص) نے اپنے جگر کا ٹکڑا قرار دیا ہے۔
-
یوم خواتین اور روز مادر آپ سب کو مبارک ہو
حوزہ/ بیس جمادی الثانی بنت رسولۖ، حضرت فاطمہ زہرا (س) کا یوم ولادت باسعادت ہے۔ آپ (س) کے یوم ولادت باسعادت کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم خواتین اور روز مادر کا نام دیا گیا ہے ۔
-
فاطمی سیرت، عورت کی سماجی زندگي کا نمونۂ عمل...حجۃ الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا چار بچے ہونے کے باوجود، سماجی میدان میں موجود تھیں۔ سماج کو جتنی ضرورت تھی، اتنا وہ پڑھاتی تھیں۔ بنابریں سماجی فعالیت کی پہلی شرط گھرانے پر توجہ ہے۔
-
مشہد مقدس میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی جانب سے جشن سیدہ کائنات کا انعقاد
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیراہتمام ولادت باسعادت دختر رسول الثقلین، زوجہ فاتح بدر و حنین، مادر حسنین شریفین سیدہ، طیبہ، طاہرہ، صدیقة الکبریٰ، فاطمۃ الزہراء اور اُن کے فرزند رہبر کبیر امام راحل خمینی بت شکن کی مناسبت موسسہ شہید عارف الحسینی میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔
-
ولادت با سعادت سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے مبارک مناسبت پر:
ہئیت فاطمیہ شعبہ خواتین انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد
حوزہ/ کرگل میں شدید سردی کے باوجود ضلع کرگل کے مختلف علاقوں اور ضلع صدر مقام کے مختلف محلہ جات سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کر کے امام زمانہ (عج) کے خدمت میں آپ کے جدہ ماجدہ کی پر نور ولادت کے مناسبت پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے منقبت، قصیدہ اور تقاریر کے ذریعے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
-
تصاویر/ زینبیہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی آئی کے ایم ٹی کرگل کے اہتمام سے '' یوم مادر'' کے عنوان سے عظیم الشان محفل منعقدہ
حوزہ/ زینبیہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی آئی کے ایم ٹی کرگل کے اہتمام سے ولادت سیدہ کائنات کے مناسبت پر مصلاي امام خمینی میں '' یوم مادر'' کے عنوان سے عظیم الشان محفل کے انعقاد کیا گیا۔
-
جناب سیدہ (س) حجت خدا ہیں جو عصمت کبریٰ کی منزل پر فائز ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مخدومہ کونین حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن یوم مادر بھی ہے اور یوم خواتین بھی ہے۔مستورات کے لیے آقا زادی کی ذاتِ مقدسہ کامل نمونہ عمل ہے۔
-
استاد حوزہ علمیہ قم:
جامعہ روحانیت بلتستان، انقلاب اسلامی کے ثمرات میں سے ایک ہے اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، حجت الاسلام یوسف عابدی
حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی میلاد پر مسرت اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے 10ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے حسینیہ بلتستانیہ قم میں جشن کوثر کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
فاطمہؐ یعنی ایک فیصلہ کن ذات
حوزہ/ از تبرکات بانی تنظیم المکاتب خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ
-
دخترِ رسول بحثیت مادر
حوزہ/ سیدہ زہراء(س) کی زندگی خواتین کے لئے ایسے ہی نمونہ عمل ہے جیسے ختمی مرتبت حضرت محمد صلى الله عليه وآله وسلم کا کردار و سیرت پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔
-
خواتین عالم کیلئے مثالی شخصیت سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی ذات ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم ولادت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سلام اللہ علیہا نے عملی اور اخلاقی میدان میں جو اصول و نقوش چھوڑے وہ کسی زمانے، معاشرے اور علاقے تک مخصوص نہیں، دنیا بھر کی خواتین کو فکری انتشار، استحصال اور بے راہ روی سے بچانے کا واحد حل سیرت زہرا سلام اللہ علیہا میں مضمر و پوشیدہ ہے۔
-
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل کے بعض نمایاں پہلو
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا علیہاالسلام، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ اور حضرت خدیجة الکبری سلام اللہ علیہا کی بیٹی ہیں اور زہرا ، صدیقہ، طاہرہ، مبارکہ، زکیہ، راضیہ، محدثہ اور بتول آپ کے القاب ہیں۔
-
سیدہ سلام اللہ علیہا کل عصمت ہیں
حوزہ/ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت ومنزلت کو کون بیان کرسکتا ہے۔اس لئے کہ اگر کوئی شخص آپ کی عظمت کو سینۂ قرطاس پرتحریرنے کے لئے قلم اٹھاتا ہے تو قلق بھی آپ کے احترام میں سر جھکادیتا ہے اور قرطاس پر حرکت کرنے سے گریز کرتا ہے کہ کہیں آپ کی شان میں گستاخی نہ ہوجائے ۔
-
فاطمہ سلام اللہ علیہا شمع تربیت ہیں
حوزہ/ ماں کی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ یہ بات ذہن میں رکھکر بچے کی تربیت کرے کہ یہ بچے ہی قوم کا مستقبل ہیں۔اگر کسی ماں نے اپنے بچے کی تربیت صحیح انداز سے کردی تو گویا اس نے پوری قوم کو نجات یافتہ بنادیا اور اگر بدبختی سے کسی ماں نے اپنے بچے کی تربیت صحیح نہیں کی تو اس نے پوری قوم کی زندگیاں چھین لی۔