بدھ 10 دسمبر 2025 - 12:51
نجف اشرف؛ ہیئتِ طلابِ بلتستان کے وفد کی علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات/ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

حوزہ/مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری ان دنوں عراق کے روحانی شہر نجف اشرف میں موجود ہیں؛ جہاں ان سے گزشتہ روز ہیئتِ طلابِ بلتستان کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران وفد نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی صاحب زادیوں کی المناک رحلت پر تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری ان دنوں عراق کے روحانی شہر نجف اشرف میں موجود ہیں؛ جہاں ان سے گزشتہ روز ہیئتِ طلابِ بلتستان کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران وفد نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی صاحب زادیوں کی المناک رحلت پر تعزیت پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق، ہیئتِ طلابِ بلتستان نجفِ اشرف کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صدرِ ہیئت حجت الاسلام سید مبارک علی الموسوی کی قیادت میں امامِ جمعہ جامع مسجد سکردو بلتستان و وکیلِ مراجعِ عظام، حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات اور ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

نجف اشرف؛ ہیئتِ طلابِ بلتستان کے وفد کی علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات/ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس موقع پر وفد نے شیخ صاحب کو نجفِ اشرف آمد پر خوش آمدید کہا، ان کی مزاج پرسی کی اور مرحومہ صاحبزادیوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر صدرِ ہیئت نے کہا کہ شیخ صاحب ہم سب کے لیے ایک شفیق سرپرست اور خطۂ بلتستان کے لیے عظیم نعمت ہیں۔

نجف اشرف؛ ہیئتِ طلابِ بلتستان کے وفد کی علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات/ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس موقع پر علامہ شیخ حسن جعفری نے ہیئتِ طلاب بلتستان کے فعال کردار کی تحسین کی، مفید نصائح سے نوازا اور وفد کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے نجف اشرف سے جاری اپنے پیغام میں تمام مؤمنین، بالخصوص اہالیانِ گلگت بلتستان کو یہ اطلاع دی ہے کہ وہ حرمِ علوی میں ان کی جانب سے نائب الزیارہ ہیں اور سب کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا صحت میں نمایاں بہتری کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی سفر ہے۔

نجف اشرف؛ ہیئتِ طلابِ بلتستان کے وفد کی علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات/ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha